ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کشمیر میں آزاد رکن اسمبلی انجینئر شیخ راشد حراست میں

کشمیر میں آزاد رکن اسمبلی انجینئر شیخ راشد حراست میں

Thu, 22 Dec 2016 22:13:31  SO Admin   S.O. News Service

سری نگر، 22/دسمبر(آئی این ایس انڈیا)مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے جموں و کشمیر حکومت کے اقدامات کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مارچ نکالنے کی کوشش میں آزاد امیدوار رکن اسمبلی شیخ عبد الراشد اور ان کے حامیوں کو حراست میں لے لیا گیاہے۔راشد نے حکومت کے فیصلے کے خلاف یہاں شیر کشمیر پارک سے لال چوک تک مارچ نکالنے کی کوشش کی۔ممبر اسمبلی کی عوامی اتحاد پارٹی(اے آئی پی) کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مظاہرین جب ہے جی پی او سری نگر پہنچے تو پولیس نے شمالی   کشمیر کے لانگٹے اسمبلی حلقہ سے ممبر اسمبلی کو ان کے حامیوں کے ساتھ حراست میں لے لیا۔حراست میں لئے جانے سے پہلے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے راشد نے کہا کہ مغربی پاکستان کے پناہ گزین(ڈبلیوپی آر)کوڈومیسائل سرٹیفکیٹ دینا ہمارے لیے پوری طرح ناقابل قبول ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت دہلی میں مرکزی حکومت کے مکھوٹے اور توسیعی حصے کے طور پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے لیے وقت آ گیا ہے کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد توڑیں اورووٹ کے لیے ایک بار پھر لوگوں کے پاس جائیں۔راشد نے حکومت کے فیصلے کے خلاف یہاں گپ کر میں وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے سامنے ایک دن کی بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
 


Share: